ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فرضی خبروں کاسیاسی استعمال قابل مذمت،دگ وجے سنگھ نے راجیہ سبھا میں جعلی نیوز کا مسئلہ اٹھایا 

فرضی خبروں کاسیاسی استعمال قابل مذمت،دگ وجے سنگھ نے راجیہ سبھا میں جعلی نیوز کا مسئلہ اٹھایا 

Fri, 04 Aug 2017 16:08:24    S.O. News Service

نئی دہلی4؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)راجیہ سبھا میں جمعرات کو اپوزیشن نے حکومت کے سامنے فرضی نیوز کا مسئلہ اٹھایا۔کانگریس ممبر پارلیمنٹ دگ وجے سنگھ نے حکومت سے سوال پوچھا کہ ٹی وی چینلز پر فیک نیوز کے ذریعے توڑ خبر بنا دی جاتی ہے اور اس کے بعد ان جعلی نیوز کی تصدیق ہونے کے باوجود ان پر کوئی کارروائی نہیں ہو پاتی ہے؟ ساتھ ہی انہوں نے ایسی جعلی نیوز بنانے والے چینلز پر کارروائی کولے کر بھی سوال اٹھاتے ہوئے حکومت سے جواب مانگاہے۔اس پر حکومت کی طرف سے کہا گیا کہ اس طرح کے معاملات میں آئینی نظام ہے ہے اور شکایت سامنے آنے پر وزارت خود کارروائی بھی کرتی ہے۔کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے ایوان بالا میں سوال اٹھایا اور کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ حکومت 2019کے پہلے گائیڈلائنس طے کر پائے گی، لیکن اگر آپ نے سخت اور مشکل گائیڈلائنس طے کر دی، تو ٹی وی چینلز کے جعلی نیوز کا جو سیاسی استعمال کیا جا رہا ہے، وہ اپنے آپ رک جائے گا ۔دگ وجے سنگھ نے یہ بھی پوچھا کہ ایسی فیک نیوز بنانے والے ٹی وی چینلز پر آپ کیا کارروائی کریں گے؟۔


Share: